رائیونڈ(یواین پی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءپبلک اکاونٹ کمیٹی کے چیئر مین ایم این اے رانا تنویر حسین نے کہا کہ جب تک حکو مت آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسی رہے گی معیشت میں بہتری آنے کا کوئی چانس نہیں سودی قرضوں پر مشتمل بجٹ سے آئندہ نسلیں ہوشربامقروض ہو جائیں گی موجودہ بجٹ بھی آئی ایم ایف نے بنایا ہے، جب تک ملک میں آئی ایم ایف کی پالیسیاں چلتی رہیں گی معیشت میں بہتری نہیں آسکتی، وہ ان خیالات کا اظہار ہمارے نمائندہ سے ٹیلی فون پر گفتگومیں کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر پاس ہونے والے بجٹ سے غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکتا ، نا اہل اور نالائق حکومت نے ملکی معیشت کا ستیاناس کر دیانااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کے لیے،عوامی قوت سے ممکن نے کہاکہ وقف املاک بل آئین،شریعت اور بنیادی انسانی حقو ق کے منافی ہے مسلم لیگ ن نے اس بل کو پہلے ہی دن مسترد کر دیا تھاسابق صدر پرویز مشرف کے بنائے گے بورڈز کی طرح ہونا ہے سو دنوں ملک کی تقدیر بدلنے والوں نے ایک ہزار دنوں میں ملک کا ستیاناس کردیا مہنگائی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ عوام کا جینا دوبھرکر دیا ہے معاشرے کے تمام طبقات سرپا احتجاج ہیں لیکن نا اہل حکومت سب اچھا کی رٹ اور سابق حکمرانوں کے سر تھوپنے کا وطیرہ بنا رکھا ہے ریاست مدینہ کے نام لیوا کے دور میں غریب ایک وقت کی روٹی کھانے سے بھی محروم ہو گیا اس وقت پوری قوم کی توقعات ن لیگ کی قیادت سے وابسطہ ہیں۔