متوازن بجٹ نے سیاسی مخالفین کے منہ بند کردیئے، لبنیٰ تبسم ایڈووکیٹ

Published on June 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments

سیالکوٹ (یو این پی )پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب لبنیٰ تبسم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ متوازن بجٹ نے سیاسی مخالفین کے منہ بند کردئئے،بجٹ میں وزیراعظم عمران خان نے عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کا وعدہ پورا کردیا ہے تاریخی ریلیف بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم عمران خا ن اور ان کی معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔الحمدللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومتی کاوشوں سے ملکی معیشت پر چھائے سیاہ بادل چھٹ چکے ہیں،ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب لبنیٰ تبسم ایڈووکیٹ نے حکومت کی جانب سے عوام دوست بجٹ پیش کرنے کے موقع پر گفتگو میں کیا۔لبنیٰ تبسم ایڈووکیٹ نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں کم آمدنی والے طبقے کا خاص خیال رکھا گیا ۔ بجٹ کاشتکاروں، مزدوروں اور صنعتی ملازمین کیلئے خوشخبریاں لائے گابہتر ہوتی معیشت غریب اور کمزور طبقے کیلئے آسانیاں لانے کے ساتھ ساتھ بہتر مستقبل کی نوید بنے گی۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام دوست بجٹ نے مخالفین کی بے چینی بڑھا دی ہے بجٹ میں وزیراعظم عمران خان نے عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کا وعدہ پورا کردیا ہے۔ جبکہ کرپٹ ترین اپوزیشن نے بجٹ کو پڑھے بغیر احتجاج کرنا ان کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog