کوئٹہ (یواین پی )چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی نظرثانی شدہ ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 10 جولائی تک جاری رہیں گے۔ڈیٹ شیٹ کے مطابق صوبہ بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 22 جون سے شروع ہوں گے۔ اس سے قبل بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 25 مئی سے شروع ہونا تھے۔امتحانات میں طلبہ سے صرف اختیاری مضامین کے پرچے لئے جائیں گے، طلبہ کو ان میں حاصل نمبروں کی بنیاد پر لازمی مضامین میں اوسط نمبر دئیے جائیں گے۔چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے کہا کہ سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں تقریباً اٹھاسی ہزار طلبہ حصہ لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امتحانات کے لئے ڈھائی سو سے زیادہ امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔