موجودہ بجٹ میں معاشرے کےہرطبقہ کیلئے امید کی کرن ہے،وزیراعظم

Published on June 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 121)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت ناصرف استحکام بلکہ ترقی کی جانب گامزن ہے، موجودہ بجٹ ترقی کا بجٹ ہے، موجودہ بجٹ میں معاشرے کے ہر طبقہ کیلئے امید کی کرن ہے، بجٹ کے اہم نکات کے بارے میں عوام کو بھرپور آگاہی فراہم کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنے زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا، معاونین خصوصی، پارٹی رہنما اور ترجمان شریک ہوئے۔اجلاس میں ملکی صورتحال خصوصاً حکومت کی جانب سے پیش کردہ عوامی ترقیاتی بجٹ، بجٹ میں عوام کو پہنچائے جانے والے ریلیف اور خصوصاً معاشی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے اقدامات زیر غور آئے۔پارٹی رہنماؤں نے ایک متوازن، عوام دوست اور معاشرے کے ہر طبقے کے لئے مثبت بجٹ پیش کرنے پر وزیرِاعظم اور حکومتی معاشی ٹیم کو مبارکباد دی۔وزیرِاعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے دور میں جب عالمی سطح پر ہر معیشت کو سخت دھچکا لگا اور معاشی مسائل پیدا ہوئے، وہاں پاکستان نے کامیاب حکمت عملی سے معاشی سفر طے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ ترقی کا بجٹ ہے جس کا مقصد معاشی استحکام کو نہ صرف مزید مستحکم کرنا ہے بلکہ معیشت کے اہم شعبوں زراعت، انڈسٹری، ہائوسنگ وغیرہ جیسے اہم شعبوں کو فروغ دینا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes