خلاف قانون فیس بڑھانے والے اسکولوں کے خلاف کاروائی عمل ہو گی انوار قریشی

Published on June 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments

حیدرآباد (یواین پی/جنید گوندل) خلاف قانون فیس بڑھانے والے اسکولوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز”حیدرآباد ریجن“پروفیسر انوار قریشی- تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکول حیدرآباد ریجن پروفیسر انوار قریشی نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے تحت تمام اسکولز مالکان نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر صرف 5 فیصد فیس بڑھانے کے پابند ہیں اگر اس فیصلے کے برعکس کوءاسکول فیسوں میں من مانا اضافہ کرتا ہے تو ان کے خلاف کارواءعمل میں لائی جائے گی. اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام اسکول مالکان اساتذہ کے ساتھ ساتھ دیگر اسکول اسٹاف کی ویسکینیشن کروانے کے پابند ہیں اگر کوءکسی اسکول میں اساتذہ یا عملہ ویکسین نہیں کروائے گا تو حکومت سندھ کے فیصلے کے تحت اس اسکول کو سیل کردیا جائے گا. انہوں نے مزید بتایا کہ کوءبھی اسکول طلبہ و والدین کو کورس نہیں بیچے گا اور نہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے انہیں من پسند دکان سے کورس خریدنے کے لئے مجبور کیا جائے گا .ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام اسکولز مالکان اساتذہ کو تنخواہیں دینے کے پابند ہیں اگر کوءاسکول اساتذہ کو تنخواہیں نہیں دیتاتو ایسے اسکول کے خلاف کارواءعمل میں لاءجائے گی. انہوں نے مزید کہا کہ فیس اور تنخواہوں سمیت کسی بھی پریشانی کا سامنا ہو متاثرہ ٹیچریا مثاترہ والدین میرے دفتر میں اکرشکایات درج کروا سکتے ہیں یہ وہ دفتر کے ٹیلی فون پر اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں.
0229210292

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题