ڈھاکہ ۔۔۔ سری لنکن ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے قائد لیستھ مالنگا نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہا کہ انکی قیادت میں ٹیم کا ورلڈ ٹی ٹونٹی کا ٹائٹل جیتنا انکے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، انہوں نے کہا کہ وہ ان لمحات کو کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے، انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل پہلی مرتبہ اپنے نام کرنے میں پوری ٹیم نے حصہ ڈالا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیم نے طویل عرصے بعد پہلی مربتہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔ مالنگا نے کہا کہ بھارت کی ٹیم کا شمار ورلڈ کلاس ٹیموں میں ہوتا ہے اور فائنل میں اس کو شکست دینا آسان نہیں تھا لیکن کھلاڑیوں نے بلے اور گیند کے ساتھ عمدہ کھیل کا مظاہرہ کر کے شاندار فتح حاصل کی، جس پر انکو بہت فخر ہے۔ انہوں نے کہا ٹی ٹونٹی کا ٹائٹل پہلی مرتبہ انکی قیادت میں حاصل کرنا انکے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کی کارکردگی پر خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ کھلاڑی ورلڈ کپ کے بعد آنے والے ایونٹس میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید ٹائٹل ملک و قوم کے نام کرینگے۔