پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 80 رنز سے شکست دیدی

Published on June 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

ابوظہبی(یواین پی) پاکستان سپرلیگ کے سپر ٹاکرے میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرزکو اسی رنز سے شکست دے دی، ایک سو ستر رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہورقلندرز کی ٹیم نواسی رنز پر ڈھیر ہو گئی۔پی ایس ایل سکس کے سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری، ایونٹ کے بڑے ٹاکرے میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 80 رنز سے شکست دیدی۔لاہور قلندرز کا کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، فخرزمان، بین ڈنک، محمد حفیظ اور سہیل اختر ناکام رہے، لاہورکی جانب سے جیمز فالکنر بائیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ملتان سلطانزکے شاہنواز دھانی کاخطرناک اسپیل، چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، عمران خان نے تین، بلیسنگ موذربانی نے دو اورعمران طاہرنےایک وکٹ حاصل کی۔ملتان سلطانز کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ تھا، کپتان محمدرضوان دس رنز بنا کر چلتے بنے، ریلی روسو اور صہیب مقصود نے ٹیم کو سنبھالا، صہیب مقصود نے 60 رنزکی جارحانہ اننگز کھیلی، خوشدل شاہ 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ سہیل تنویر نے آخری اوورز میں باؤلرز کی خوب درگت بنائی، چھبیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes