لاہور(یواین پی ) برصغیر کے معروف گلوکار استاد برکت علی خان کی59 ویں برسی آج منائی جائے گی برکت علی خان 1905 میں پیداہوئے ۔آپ نے غزل گائیکی کو نئی جہت بخشی آپ نے کلاسیکل گلوکاری میں نہ صرف شہرت حاصل کی بلکہ گلوکاری کے میدان میں جوہر دکھانے والوں نے آپ کے فن کی پیروی بھی کی ۔ پاکستان اور بھارت میں آپ کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجودہے وہ 19جون1962 کو وفات پاگئے تھے۔