پشاور،قربانی کے جانوروں کی آمد شروع ہو گئی

Published on June 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments


پشاور(یواین پی)قربانی کے جانوروں کی آمد شروع ہو گئی ہے تاہم کرونا وائرس کے باعث قربانی کے جانوروں کی قیمت میں سات گنا تک اضافہ ہوا ہے قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ کے باعث رواں سال شہری اجتماعی قربانی کو زیادہ ترجیح دینگے۔ کرونا وائرس کے باوجود منڈیوں میں کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں باڑہ روڈ، جی ٹی روڈ، پجگی روڈ، رنگ روڈ، سمیت مختلف مقامات پر غیر قانونی اور قانونی مویشی منڈیوں میں کرونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث سینکڑوں افراد کی زندگیاں خطرے میں ڈل گئی ہے۔ قربانی کے جانوروں کی آمد شروع ہو گئی ہے ماہرین صحت نے منڈیوں میں ہزاروں شہریوں کے جمع ہونے سے کروناوائرس پھیلنے کے خدشات ظاہر کئے ہیں۔ شہریوں نے اپنے گھروں کے سامنے بھی گائے، دنبے، بکرے، بکریاں، بھینسوں کو کھڑا کرنا شروع کردیئے ہیں بازاروں میں قربانی کے جانوروں کو فروخت کے لئے سارا دن گھومایا جاتا ہے۔ شہر میں موجود پہلے سے ہی مویشی منڈیوں اور دنبوں کے منڈیوں میں حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہو رہاہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题