پنجاب حکومت غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے میاں خالد محمود

Published on June 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر غم زدہ خاندانوں کی مدد کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں
اوکاڑہ(یواین پی) صو بائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ مصیبت اور پریشانی کی صورت حال میں متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے پنجاب حکومت غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر غم زدہ خاندانوں کی مدد کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے 2 جون کو طوفانی ہواو¿ں اور آندھی کے باعث چھت گرنے سے گوگیرہ میں جانبحق ہونے والے 8 افراد کے لواحقین میں 64 لاکھ روپے کے امدادی رقم کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر رائے حماد اسلم کھرل ،مہر محمد جاوید ، پی ٹی آئی رہنما اشرف خان سوہنا ،صوبائی وزیر اشتمال اراضی و ماہی پروری پیر سید صمصام علی شاہ بخاری کے صاحبزادے سید حسان علی شاہ بخاری ،اسسٹنٹ کمشنر احمد سعید منج بھی موجودتھے ۔صو بائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمودنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ملک میں میرٹ ،شفافیت کے جس کلچر کو فروغ دے رہی ہے اس سے نہ صرف حق داروں کا ان کا حق مل رہا ہے بلکہ غاصبوں کو ان کے کئے کی سزا بھی ملے گی وطن عزیز میں لوگوں کی سہولت اور آسانی کو اولین اہمیت دی جا رہی ہے قدرتی آفات اور حادثات میں لوگوں کی بر وقت امداد، ان کے جان و مال کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کے ساتھ ساتھ ان حادثات میں ہونے والے نقصانات کے ازالہ کے لئے بھی فوری اقدامات کئے جاتے ہیں حادثات میں جانبحق ہونے والوں کے لواحقین جس دکھ ،قرب اور اذیت سے گزرتے ہیں اس کا اندازہ وہی خاندان کر سکتا ہے پنجاب حکومت نے مشکل اور مصیبت کی اس گھڑی میں ان کو تنہا نہیں چھوڑا ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ سرکاری اداروں کی جانب سے ان کی فوراََ مد داور زخمیوں کے علاج و معالجہ کے لئے اقدامات کئے گئے اور اب پنجاب حکومت کی جانب سے ان کی مالی امداد کی جا رہی ہے ۔قدرتی حادثہ میں جانبحق ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو آٹھ لاکھ روپے فی کس دیئے گئے صو بائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے 2 جون کے طوفان بادوباراں میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر رائے حماد اسلم کھرل ، مہر محمد جاوید ، پی ٹی آئی رہنما اشرف خان سوہنا ،صوبائی وزیر اشتمال اراضی و ماہی پروری پیر سید صمصام علی شاہ بخاری کے صاحبزادے سید حسان علی شاہ بخاری نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع کا کوئی مداوہ نہیں لیکن غم زدہ خاندانوں کی مالی امداد کر کے حکومت پنجاب نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ہمدردانہ رویہ اور مصیبت زدہ خاندانوں کی مدد لائق تحسین ہے غم زدہ لوگوں کے زخمو ں پر مرہم رکھنے کا یہ عمل پی ٹی آئی حکومت کا خاصہ ہے صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ میں 2 جون کے طوفان اور آندھی میں تحصیل دیپالپور اور رینالہ خورد میں جانبحق اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کو امدادی رقوم کے چیک جلد ہی آئندہ فیز میں دیئے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme