بورے والا(یواین پی )میونسپل کارپوریشن بورے والہ کی غفلت اور سستی کا یہ عالم ہے کہ نکاسی آب کی نالیوں سے نکلنے والا پانی کئی کئی روز گلیوں میں کھڑا رہتا ہے جس سے دوکانداروں اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے امام بارگاہ روڈ او بلاک کی نالیوں سے نکلنے والا گندہ پانی مچھروں کی آماج گاہ تو بناہی ہوا ہے لیکن ساتھ ساتھ دوکانداروں اور راہ گیروں کے لئے کسی درد سر سے کم نہیں ،امام بار گاہ روڈ پر کھڑا ہونے والا گندہ پانی میونسپل کارپوریشن بورے والا کی غفلت اور سستی کا منہ بولتا ثبوت ہے اہل محلہ نے یواین پی کی وساطت سے میونسپل کارپوریشن بورے والہ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امام بارگاہ روڈ او بلاک پر کھڑے ہونے والے گندے پانی کو ختم کیا جائے