آئی جی پولیس کراچی ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے شفاف تحقیقت کا مطالبہ
نوشہروفیروز (یواین پی)کنڈیارو کے قریب گاﺅں خمیسو خان کے رہائشی ایم رمضان، میر حسن، سیلمان، حسین بخش و دیگر نے بتایا کہ گاﺅں میں ہماری زمینیں اور جائیدار ہمارے اجداد سے ہیں جس پر ہمارے رشتہ دار جن کے مشکوک افراد کیساتھ روابط ہیں ہماری زمین و جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ مذکورہ افراد کا والد انہیں خطرناک ارادے سے منع کرتا تھا کچھ روز قبل مذکورہ افراد نے ہمارے گھروں پر حملہ کیا جس میں ان کا والد جو دل کا مریض تھا دل کا دورہ پڑا جسے فوری طور کنڈیارو اسپتال لیجایا گیامگر جانبز نا ہوسکا جس پر کنڈیارو اسپتال کے ڈاکٹر نے ابتدائی رپورٹ میں اسکی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی مگر ہمارے مخالفوں نے پولیس سے ساز باز کرکے ہمارے رشتہ داروں رمضان، میر حسن، سیلمان، حسین بخش پر امین حطار کے قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کروادیا جس کی موت ہارٹ اٹیک سے واقع ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے درخواست گزاروں کیساتھ ملکر ہمارے گھر میں گھس کر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے اور بچوں پر تشدد کیا ہے ہماری اعلیٰ حکام آئی جی پولیس کراچی ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد عرفان بلوچ اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز الطاف حسین لغاری سے دردمدانہ ایپل ہے کہ مرحوم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور علاقہ مکینوں کے بیانات کی روشنی میں شفاف انکوائری کروائی جائے اور ہمیں ان عناصر سے تحفظ فراہم کیا جائے۔