حیدرآباد میں ٹوئنگ لفٹنگ سیل کا قیام

Published on June 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

حیدرآباد (رپورٹ یواین پی / جنید علی گوندل) حیدرآباد میں ٹوئنگ لفٹنگ سیل کا قیام ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ کے احکامات کی روشنی میں ایس پی ٹریفک مختیار سولنگی نے ٹریفک کے درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ٹوئنگ لفٹنگ سیل ٹریفک پولیس حیدرآباد پر سیکشن آفیسر انسپکٹر آغا صلاح الدین کو تعینات کر دیا گیاٹوئنگ لفٹنگ سیل ٹریفک پولیس حیدرآباد کا مقصد شہر میں روز بروز بڑھتے ہوئے ٹریفک جام کے مسائل جن کی اہم وجوہات شہریوں کی جانب سے ڈبل موٹر سائیکل پارکنگ، نو پارکنگ اور ڈبل کاروں کی پارکنگ ہیں، ٹوئنگ لفٹنگ سیل ایسی تمام موٹرسائیکل و گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں گے جو خلاف ورزی کے زمرے میں آئیں گی تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جا سکے-ایس پی ٹریفک مختیار سولنگی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن اور ٹریفک قوانین کے مطابق بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائیں گی

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes