منتخب نمائندے اور بلدیہ نکاسی آب اور بارش کے پانی کے اخراج کا مناسب بندوبست کریں
جھنگ (یواین پی )میونسپل کارپوریشن والوں کی غفلت کا یہ عالم ہے کہ علاقے نکاسی آب و بارش کا پانی گلیوں اور سڑکوں پہ کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے دکان داروں ، راہگیروں کو اور خاص طور پر سکو ل وین کو بہت مشکلات کا سامنا ہے گورنمنٹ ہائی سکو ل شہنی والا کے سامنے پانی کا جوہڑ بنا ہواہے جو کہ مچھروں کی پیدائش کا سبب بن رہا ہے جس سے موذی امراض کے پھیلنے کا خدشہ ہے سکول کے سامنے کھڑا ہونے والا پانی کمیٹی کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے سکو ل کے سامنے کھڑا ہونے والا پانی ہمارے جھنگ کے سیاست دانوں کے منہ پر طمانچہ ہے جھنگ کی عوام نے یواین پی کی وساطت سے جھنگ کے منتخب نمائندوں اور بلدیہ سے مطالبہ کیا کہ نکاسی آب اور بارش کے پانی کے اخراج کا مناسب بندوبست کیا جائے۔