کراچی(یواین پی)پاکستان کی نامور اداکارہ مایا علی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے۔ مایا کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ مغربی لباس زیب تن کی ہوئی ہیں اور ساتھ میں ان کے پاس پھولوں کا گلدستہ بھی رکھا ہوا ہے۔انسٹاگارم پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے بتایا کہ میرے بھائی بھابھی جانتے ہیں کہ مجھے کیسے خوش کرنا ہے۔اداکارہ کے کیپشن سے اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ گلدستہ اداکارہ کو ان کے بھائی اور بھابھی کے جانب سے دیا گیا ہے۔مایا علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے ساتھ ہی کمنٹ میں اداکارہ کی تعریف بھی کی جا رہی ہے۔واضح رہے اداکارہ مایا علی اپنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔