فلم ”کالا طوفان “کی موسیقی اور گیت فلم بینوں کو مدتوں یاد رہیں گے اشفاق علی خان

Published on June 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

گیت ”لویولویومیں سب نوں لویو لویو کہندی آں“دیکھ کر شائقین دل تھام لیں گے موسیقار کی گفتگو
لاہور(یواین پی)ممتاز ہدایت کار ساجد علی ساجد کی نئی پنجابی فلم ”کالاطوفان“کا میوزک ترتیب دے رہا ہوں اس فلم کے گیتوں کی دھنیں شائقین موسیقی کے دلوں کی امنگوں اور ترنگوں کوجگا دیں گی ان خیالات کا اظہار معروف میوزک ڈائریکٹر اشفاق علی خان نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیاانہوں نے مزید بتایا کہ فلم ”کالاطوفان“ کے گیت ”لویولویومیں سب نوں لویو لویو کہندی آں۔۔۔ نوٹ وکھا کے دل للوجی میں دل ڈلیور کرنی آں“ کو جب فلم بین پردہ سکرین پر دیکھیں اور سنیں گے تو دل تھام لیں گے اس گیت کی دھنیں دلکش،عمدہ اور باکمال ہیں ایک مدت تک شائقین موسیقی کے کانوں میں رس گھولتی رہیں گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes