قانون ہاتھ میں لینے والے جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں صفدر حسین

Published on June 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments

منشیات کا خاتمہ عوام کے جان ومال کا تحفظ اور سائلین کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیحات ہیں
وہاڑی (یواین پی)ماچھیوال کے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او صفدر حسین جوئیہ نے صحافیوں،ر سول سوسائٹی کے نمائندوں چوہدری مزمل حنیف آرائیں، ڈاکٹر محمد سمیع رانا،عمران خان، رضوان گجراور امجد کمبوہ سے ملاقات کے دوران بتایاکہ قانون ہاتھ میں لینے والے جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔منشیات فروش نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کرنے والے معاشرے کا ناسور ہیں۔ منشیات کا خاتمہ عوام کے جان ومال کا تحفظ اور سائلین کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیحات ہیں۔منشیات کے خاتمے کی جنگ میں ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔میڈیا اور سول سوسائٹی منشیات فروشوں کی نشاندہی کرے۔ہم ایکشن لیں گے۔تھانہ ماچھیوال کی حدود سے انشاءاللہ میں اور میری ٹیم منشیات اور جرائم کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔اور کسی کے ساتھ نہ ہی زیادتی ہوگی اور نہ ہی رعایت برتیں گے۔ منشیات فروشی کے خاتمے کے لیے ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی کے ویژن کے زیر سرپرستی دن رات ایک کر دیں گے عوام الناس کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme