اوکاڑہ(یو این پی)ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد کے احکامات کی روشنی میں تھانہ راوی پولیس کی بڑی کاروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات نقدی اور جوئے کا سامان برآمد ہوا ہے پولیس نے 6 جواریوں اور 2 منشیات فروشوں سمیت اشتہاریوں کو پناہ دینے والے 4 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں نذیر، امانت، یوسف، اقبال، مظہر، شوکت، بابر، صدی، امیر علی، شیر علی، ممتاز اور یوسف شامل ہیں ڈی پی او فیصل شہزاد نے ایس ایچ او راوی مقصود گجر اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔