یوتھ ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد ڈویڑن کی جانب سےایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Published on June 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

حیدرآباد (یواین پی) یوتھ ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد ڈویڑن کی جانب سے لطیف آباد ایوب کالونی میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا میڈیکل کیمپ کا افتتاح مہمان خصوصی بریگیڈیئر عامر زاہد خان ستارہ امتیاز ( عسکری) نے کیا۔ اس موقعے پر پاکستان کے مشہور ومعروف ڈائریکٹر اور اداکار سلیم دیسوالی بھی مجود تھے۔ اس موقع ہر مہمان خصوصی بریگیڈیئر عامر زاہد خان ستارہ امتیاز نے کہا کہ یوتھ ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد ایک ایسی سماجی تنظیم ہے جو بلا رنگ و نسل حقیقی معنوں میں اپنی مدد آپ کے تحت دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھ کر انجام دے رہی ہے۔ اس خدمت کا سہرا یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی جنرل سیکرٹری سید فہیم الدین اور سٹی کے چیئرمین سفیان علی صدیقی اور ان کی پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ انہوں نے تنظیم یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کو اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اور کیمپ کے انعقاد پر اراکین کو شاباش دی۔ اس موقع پر یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی اور جنرل سیکریٹری سید فہیم الدین نے مہمان خصوصی بریگیڈیئر عامر زاہد خان ستارہ امتیاز ( عسکری) اور پاکستان کے مشہور ومعروف ڈائریکٹر اور اداکار سلیم دیسوالی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کی۔ اور بریگیڈیئر عامر زاہد خان صاحب سلیم دیسوالی صاحب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری ویلفیئر بہتر انداز میں دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے تاکہ ہمارا اللہ ہم سے راضی ہو حیدرآباد سٹی کے چیئرمین سفیان علی صدیقی نے کہا کہ ہماری ویلفیئر نے تین ماہ کے عرصے میں یہ گیارہواں کیمپ لگا کر حیدرآباد کے غریب و متوسط طبقہ کے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر عارف زیدی وائس چیئرمین لطیف آباد فرحان انصاری نائب صدر عبداللہ عمار انچارج مظہرحسین جعفری حیدرآباد سٹی کے وائس چئیرمین فیضان علی صدر عمران وارثی جوائنٹ سیکریٹری محمد تنویر خان ارشد، بشیر الدین، اور دیگر ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی میڈیکل ایڈ کیمپ میں تقریبا ڈیڑھ سو سے زیادہ مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات فراہم کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes