راجن پور ( خرم شہزاد بُھٹہ سے ) ٹرین دھماکے سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث شر پسندوں کو گرفتار کر کے دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے حساس تنصیبات کو دہشت گردوں کے حملہ سے بچانے کے لیے سکیورٹی سخت کر دی ہے تھانہ اور کرپشن کلچر کے خاتمہ کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں حساس علاقوں میں کوریج کے لیے جانیو الے میڈیا نمائندگان پولیس پروٹیکشن لے کرجائیں رابطہ کا فقدان غلط فہمیاں پیدا کرتا ہے شدت پسندی سے معاشرے کے عام طبقوں کی طرح میڈیا بھی متاثر ہوا ہے موجودہ دور میں میڈیا آئینہ کا کردار ادا کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد محمود گوندل نے راجن پور پریس کلب میں علاقہ میں جرائم کی صورتحال بارے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا ۔ زاہد محمود گوندل کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ تھانوں میں شرفاء کو عزت نہ ملنے سے پولیس کے خلاف نفرت جنم لیتی ہے جس کے تدارک کے لیے تھانوں میں عملہ کو لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے انھوں نے کہا کہ عوام کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہریاں لگا رہے ہیں ۔
ڈسٹرکٹ بار راجن پور کے زیر اہتمام عالمی قرات کانفرنس 10 اپریل بار کے خواجہ فرید ہال میں منعقد ہو گی
راجن پور (یو این پی ) ڈسٹرکٹ بار راجن پور کے زیر اہتمام عالمی قرات کانفرنس 10 اپریل بار کے خواجہ فرید ہال میں منعقد ہو گی یہ بات میزبان و سابق صدر بار صاحبزادہ جہانگیر فرید نے بتائی انھوں نے بتایا کہ کانفرنس میں مصر سے آنے والے شیخ جمال حسین خالد اور مصطفی اسماعیل قرات کریں گے قبل ازیں مصر کے قراہ کے علاوہ شیخ محمد رمضان الھنداوی مورخہ 9 اپریل بروز بدھ فاضل پور میں قاری محمد حبیب اللہ کی میزبانی میں انٹر نیشنل محفل حسن قرات و نعت سے خطاب کریں گے جو کہ مقررہ روز بعد نماز عشاء فاجل پور روڈ پر واقع مقامی کاٹن فیکٹری میں ہوگی ۔