اوکاڑہ ،موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ میں تصادم، 12 سالہ بیٹا جانبحق، باپ زخمی

Published on June 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی) پاکپتن روڈ پر واقع دارارقم سکول کےقریب موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ میں تصادم ہو گیا۔ حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 12 سالہ بیٹا جانبحق جبکہ باپ زخمی ہو گیا۔ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے زخمی شخص کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ جبکہ جانبحق ہونے والے بچے کی نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جانبحق ہونے والے بچے کی شناخت فیضان ولد شکیل (12سال) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ دیپالپور کا رہائشی تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme