شہر بھر میں پرائیوٹ گاڑیوں پر سرکاری علامات کے استعمال  پرٹریفک سیکشن لطیف آباد کا کریک ڈاؤن

Published on July 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

 حیدرآباد (یواین پی / جنید علی گوندل) ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ صاحب کی خصوصی ہدایات پر ایس پی ٹریفک مختیار سولنگی اور ڈی ایس پی لطیف آباد حامد علی بھڑگڑی کی نگرانی میں ایس او لطیف آباد محمد نعیم راجپوت کی اپنے دیگر اسٹاف کے ہمراہ کاروائی.شہر بھر میں پرائیوٹ گاڑیوں میں سرکاری علامات پولیس لائیٹ، ہوٹرکے بیجا استعمال کی شکایات موصول ہورہی تھی جس پر آج ٹریفک پولیس لطیف آباد نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کو روک کر ان پر نصب کالے ٹنٹڈ شیشے، پولیس لائیٹس، فینسی نمبر پلیٹس اتار کر پولیس تحویل میں لے لی جبکہ گاڑی مالکان کے خلاف چالان کیے گئے.سرکاری علامات کی غیر سرکاری افراد کا استعمال قانوناً جرم ہے. لہذا عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی سے اجتناب کریں بصورت دیگر انکے خلاف مزید سخت کاروائی عمل میں لائی جائیں گی
Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes