وزیراعظم کی اسمبلی میں انتہائی اہم تقریر، وفاقی وزیر غلام سرور خان نیند کے مزے لیتے رہے، ویڈیو وائرل

Published on July 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم کی اسمبلی میں ملکی معیشت اور امریکا کے ساتھ تعلقات پر انتہائی اہم تقریر، وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان تقریر کے دوران میٹھی نیند کے مزے لیتے رہے، ویڈیو وائرل ہو گئی- تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلازم سرور خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جو کہ دراصل آج قومی اسمبلی کے اجلاس کی ہے- ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت اور پاکستان کے امریکا سے تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم گفتگو کر رہے ہیں، تو ان کے پیچھے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان میٹھی نیند کے مزے لے رہے ہیں- وفاقی وزیر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے-عوام کی جانب سے اس ویڈیو پر کئی دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں- واضح رہے کہ یہ پہلی دفعہ نہیں کہ قومی اسمبلی میں کوئی رکن اہم تقریر کے دوران سو گیا ہو بلکہ ایسا ہی ایک واقعہ پہلے بھی پیش آ چکا ہے- قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران نون لیگ کے رہنما رانا تنویر کو نیند آگئی تھی، قومی اسمبلی اجلاس میں لیگی رہنما رانا تنویر شہباز شریف کی تقریر کے دوران سو گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题