ہارون آباد میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک جا پہنچا عوام پریشان ،کاروبار ٹھپ

Published on April 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

lo
ہارون آباد( یواین پی)ہارون آباد میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ازکم بارہ گھنٹے ہے جبکہ یہ دورانیہ کم ہونے کی بجائے اکثر اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ جاتا ہے جبکہ دوسری جانب حکومتی وزراء گرمی کے موسم میں صرف چھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی بڑھکیں نما دعوے کرتے رہتے ہیں ان خیالات کااظہار محمد وسیم ،محمد آصف ، ندیم انجم ،محمد نذیر ،محمد یونس ،شاہد حسین ،محمد احمد ،عاطف لطیف نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ابھی موسم گرما کی شدت میں وہ مرحلہ نہیں آیا ہے کہ ائیر کنڈیشنر،ائیر کولروغیرہ چالو کر لیے جائیں لیکن اس کے باوجود لوڈشیڈنگ 12گھنٹے تک ہوتی ہے اور ہمیں خدشہ ہے کہ حکومتی وزارء کے دعوے محض باتیں ہیں اور گرمیو ں میں لوڈشیڈنگ بہت بڑھ جائے گی اور ہمارے علاقے کے عوام کو شدید پریشانی ہوگی انہوں نے کہا کہ حکمران جھوٹے وعدوں اور دعوؤں کی بجائے عملی اقدامات کریں تاکہ عوام کا جمہوریت پر اعتماد بڑھ سکے عوام اپنے جمہوری حکمرانوں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ عوام کی عدالت میں صاف بات کریں گے اور عملی طور پر اقدامات کر کے عوام کو ریلیف فراہم کریں گے ۔لوڈشیڈنگ کے حوالہ سے موجودہ حکمرانوں نے پی پی پی کے دور میں بہت دعوے کیے تھے اور لوڈشیڈنگ کے خلاف عوامی احتجاج کی قیادت بھی کی لیکن اب ان کے اپنے دور میں بھی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے ہی رہ گئے ہیں اور اب ہم دیکھیں گے کہ حکمران لوڈشیڈنگ کے سلسلہ میں کس حد تک محنت کرتے ہیں اور عملی طور پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کس حد تک کم کرتے ہیں لیکن فی الوقت عوا م کے ذہنوں میں خوف ہے کہ لوڈشیڈنگ کا عذاب بڑھے گا اوع عوام مہنگی بجلی کے باوجود بد ترین لوڈشیڈنگ کا شکار رہیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes