اسلام آباد (یواین پی) گرمی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری آئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے1 سے 2 روز میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔تفصیلات کے مطابق شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ایک طرف سورج آگ برسا رہا ہے تو دوسری طرف کئی گھنٹوں تک ہونے والی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔تاہم اب محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز میں ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں ہوں گی۔مرطوب ہوائیں کم شدت کے ساتھ بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔جمعرات سے اتوار تک کشمیر، گلگت بلتستان،کے پی، جہلم اور چکوال میں بارشوں کا امکان ہے۔شیخوپورہ، فیصل آباد ، سرگودھا اور نارووال میں بھی بارش کا امکان ہے۔واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں جمعرات کے روز سورج آگ برساتا رہا جس کے نتیجے میں شہر کا موسم خشک اور گرم رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر آئندہ چند روز تک جاری رہے گی۔گذشتہ ہفتے ۔ترجمان محکمہ موسمیات ڈاکٹر ظہیر بابر نے بتایا اکہ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے جس سے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے مکینوں کو شدید گرمی سے نجات ملے گی۔انہوں نے بتایاکہ بارشیں راولپنڈی اسلام آباد کیساتھ کشمیر،گلگت، استور،مری،اٹک،چکوال،جہلم،گوجرانوالہ،گجرات،حافظ آباد ،بدین،نارووال،سیالکوٹ،پشاور،کوہاٹ،بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف علاقوں میں بھی متوقع ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بارشوں اور تیز ہواوں کے نئے سلسلے کے دوران گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا تاہم ان بارشوں سے لاہور کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں شہر میں تیز بارشیں ہونگی جبکہ اگست کا پہلا ہفتہ بھی خوشگوار موسم کے ساتھ گزرے گا۔