کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر دھماکا،6 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

Published on July 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی) کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ دھماکے میں 6 افراد زخمی ہو گئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے سے گاڑی میں بھی آگ لگ گئی۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے پورا علاقہ سیل کرکے دھماکے کے شواہد اکھٹے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ دھماکے میں 6 افراد زخمی ہیں جنھیں امدادی ٹیموں نے ایمبیولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا، صورتحال کے پیش نظر سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو کا جائے قوعہ پر میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ یہ دہشتگردی کا واقعہ ہے، دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں 4 سے 5 کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔ بھارت افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے دہشت گردی کرتا ہے۔ واقعہ میں دہشتگرد شدت پسند تنظیم ملوث ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے امن وامان کو قائم رکھنے کے لئے سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme