مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)مقامی صحافی زبیر احمد بھٹی کے بھائی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق،ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں و صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی زبیر احمد بھٹی کا چھوٹا بھائی ارسلان بھٹی گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے، مرحوم کو ان کے آبائی گاؤں دفتوہ میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کے علاوہ صدر یونین آف جرنلسٹ محمد عمران سلفی ، اصغر علی شہزاد، عبدالقیوم، شاہد عمر ودیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحوم کی رسم کل بروز بدھ بعد نماز ظہر دوپہر دو بجے جامعہ مسجد کلسیاں والی میں ادا کی جائے گی