دس ہزار علماء کرام آئمہ کے ماہانہ اعزایہ کے لئے 62کروڑ کا فنڈ جاری کر دیا ہے کامران بنگش

Published on July 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 282)      No Comments

ایبٹ آباد ( یو این پی )خیبر پختون خوا کے مشیر اطلاعات ونشریات کامران بنگش نے کہا ہے کہ صوبہ میں بجلی لوڈشیڈنگ اگلے ہفتہ میں ختم ہو جا ئے گی ، 10ہزار علماء کرام آئمہ کے ماہانہ اعزایہ کے لئے 62کروڑ کا فنڈ جاری کر دیا ہے،ہر تین ماہ بعد 30ہزار ملے گا،صوبائی حکومت نے جرنلسٹس پروٹیکشن بل پر کام شروع کر رکھا جلد اسمبلی میں منظور کرائیں گے،میڈیا اور اپوزیشن کا کردار اہمیت کا حامل ہےجو حکومت کو آئینہ دکھاتے ہیں ،عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں میڈیا کےکردار کو اہم سمجھتا ہوں،صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد کریں گے،میڈیاصوبائی حکومت کے میگا پراجیکٹ کو عوام میں اجاگر کرے، تحریک انصاف کی حکومت کے اقدام کو دنیا نے سراہا ہے ،صحت کارڈ فی خاندان کو 10لاکھ تک علاج کی سہولت بڑا اقدام ہے، خیبر پختون خوا اب ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کی تقریب حلف برداری میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق رکن خیبر پختون خوا اسمبلی آمنہ سردار ،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالواجد،ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان،پی ٹی آئی خواتین ونگ کی عہدیداران ،واپڈا ہائیڈرو یونین پاکستان کے مرکزی نائب صدر جمیل اختر تنولی،سابق ضلع نائب ناظم کامران گل ایڈووکیٹ ،پی ٹی آئی کے ریجنل کوآرڈینیٹر جاوید قریشی آل ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر سردار شاہ نواز ، علی اصغر خان گروپ کے صدر ثاقب خان جدون، پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر نقیب اللہ خان جدون،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے وقار گل جدون،ہزارہ ہومیو پیتھک ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر مسعود اختر تنولی،واسا بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن خالد سدوذئی،انجمن اتحاد شہریاں کے صدر ملک سجاد کے علاوہ مختلف محکموں واسا ،ریسکیو ،واپڈا،محکمہ صحت ،ٹی ایم اے کے نمائندوں سیاسی وسماجی شخصیات ،ایبٹ آباد حویلیاں ،قلندر آباد پریس کلب کے ممبران بھی شریک تھے ،تقریب میں صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس سید طاہر شاہ ،جنرل سیکرٹری عاطف قیوم ،صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم ،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے محمد شاہد چوہدری نے بھی خطاب کیا،صوبائی مشیر اطلاعات ونشریات کامران بنگش کا کہنا تھا ہزارہ کے ساتھ حصوصی لگاؤ ہے مختلف دوروں میں سائنس،اعلی تعلیم اور بلدیاتی نظام کے حوالے سے کام کیا ہے،صوبائی حکومت نے تاریخ مرتبہ اہم نمائندگی کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے خطیر فنڈ دیئے ہیں،قلمدان ملنے کے ایک سال میں صحافیوں نے بہت محبت دی ہے اور ہمیشہ رہنمائی کی ہے،ایبٹ آباد پریس کلب کی میڈیا کالونی جلد فراہم کریں گے،انہوں نے کہا کہ سیاست میں الزامات لگانے کا قائل نہیں ہوں ہمیشہ مثبت طرز عمل کو ترجیح دی ہے انہوں نے ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی سابقہ گرانٹ کو جاری کرانے کے علاوہ یونین آف جرنلسٹس کے لئے 20لاکھ گرانٹ کا اعلان کیا ہے،قبل ازیں صدر اے یو جے سید طائر حسین شاہ نے اپنے سپاسنامہ میں صحافیوں کے لئے میڈیا کالونی ،لائف انشورنس ،تربیتی ورکشاپ کرانے ،ای او بی آئی سمیت سالانہ فنڈ کی فراہمی اور صوبہ سندھ کی طر صحافیوں کے تحفظ کا بل خیبر پختون خوا اسمبلی سے بھی منظور کرانے کا مطالبہ کیا،صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم نے وزیر اعلی خیبر پختون محمود خان کی جانب سے اعلان کردہ 1کروڑ کی گرانٹ جاری کرنے اور میڈیا کالونی کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے پر زور دیا،صوبائی مشیر اطلاعات ونشریات کامران بنگش نے صوبائی حکومت کے ایک کروڑ 20لاکھ کے فنڈ سے جاری ایبٹ آباد پریس کلب کے تزیین وآرائش کے کام کا بھی معائنہ کیااور مکمل تعاون کی یقین دلائی ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题