اللہ دتہ لونے والا جیسے فوک سنگر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں شاعر اسحاق ڈار

Published on July 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

اللہ دتہ لونے والا پاکستان کی آن اور شان تھے ان کے انتقال سے موسیقی کی دنیا ویران ہو کر رہ گئی
لاہور (یواین پی ) ملک کے معروف فوک سنگر اللہ دتہ لونے والا کے انتقال سے شوبز حلقوں میںغم اور دکھ کی ایک لہر دوڑ گئی اللہ دتہ لونے والاکے انتقال پر ایک تعزیتی ریفرنس میں معروف شاعر اسحاق ڈار نے گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ فوک سنگر اللہ دتہ لونے والا وطن عزیز پاکستان کی آن اور شان تھے ان کے انتقال سے موسیقی کی دنیا ویران ہو کر رہ گئی ہے ان جیسے فوک سنگر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا وہ شاید کبھی پورا نہ ہوان کے انتقال سے موسیقی کا ایک عہد اختتام پذیر ہوگیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy