گجرات (یواین پی ) معروف لوک گلوکار عالم لوہار کی 41ویں برسی آج -3 جولائی بروز ہفتہ کو منائی جائےگی ۔وہ یکم مارچ 1928 کو گجرات کے نواح میںپید اہوئے ا نکے گائے ہوئے پنجابی گیتوں کی خوشبو آج بھی چار سو پھےلی ہے ۔عالم لوہار نے تھیڑ کی دنیا سے اپنی گلوکاری کا آغا ز کیا انہوںنے ہیر وارث کو چھتیس مختلف انداز میں گایا ۔عالم لوہار کو گانے کی صنف ”جگنی “ کا موجد بھی سمجھا جا تاہے وہ -3 جولائی1979 کو ٹریفک کے حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے۔