حیدرآباد ( یواین پی / جنید علی گوندل) کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہو کر سرخرو ہونگے انشاء اللہ.ان خیالات کا اظہار مشتاق علی کلھوڑو جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 64 لطیف آباد نے انتخابات کے خواہشمند امیدوران سے دوران ملاقات کیا ۔ مزید کہا کہ میرے پاس پی ایس 64 میں 03 کنٹونمنٹ وارڈز ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہماری تیاری تقریباً آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے انتخابات شیڈول اناؤنس ہوتے ہی علاقائی دورے شروع کر دونگا الیکشن کے لیے میں نے ایک جامعہ پلاننگ مرتب کی ہے جس پر عمل کرتے ہوئے ہماری کاوشوں اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے تینوں امیدوارن کو فتح و کامیابی سے ہمکنار کرتے ہوئے اعلی قیادت کے سامنے سرخرو ہونے کی پوری کوشیش کرونگا اللہ تعالٰی کی مدد اور جیالوں کے تعاون کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات جیت کر ایک تاریخ رقم کرنے کا خواہشمند ہوں اللہ تعالیٰ تمام جیالوں کی کاوشوں سے ہمیں اس میں کامیابی و کامرانی سے ہمکنار فرمائے آمین ۔ اس بار الیکشن گزشتہ الیکشن سے مختلف ہونگے کیونکہ اس بار الیکشن میں دیگر پارٹی کے امیدوارن کی تعداد پہلے کی نسبت زیادہ ہوگی جس کا ہمیں بھر پور فایدہ اٹھانا ہوگا اگر ہم دماغ کا تھوڑا سا بھی درست استعمال کرتے ہوئے الیکشن میں اترے تو مجھے اللہ تعالیٰ سے پوری امید ہے کہ انشاء اللہ جیت ہماری ہوگی