لاہور(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز دوران سفر موٹروے پر اپنی تصویر دیکھ کر حیران رہ گئیں، ایک ٹرک کے پیچھے مریم نواز کی تصویر کا پوٹریٹ بنا ہوا تھا، انہوں نے کہا کہ اندازہ لگائیں کہ مجھے موٹر وے پر کیا نظر آیا؟ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے موٹروے پر دوران سفر ایک ٹرک کے پیچھے اپنی تصویر کا پوٹریٹ بنا دیکھا جو کہ مریم نواز کے ن لیگی سپورٹر کی جانب سے بنایا گیا تھا۔دوران سفر مریم نواز اپنی مقبولیت اور ن لیگی سپورٹرز کی محبت کو دیکھ کر اس کو دیکھ کر حیران رہ گئیں، جس پر مریم نواز نے ٹویٹر پر اس ٹرک کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ ’’اندازہ لگائیں کہ مجھے موٹر وے پر کیا نظر آیا۔