کشمیر کا فیصلہ کشمیر کی عوام خود کرے گی؛بلاول بھٹو

Published on July 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

نکیال (یو این پی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت سے کٹھ پتلی، مسلم کانفرنس اور ووٹ کی عزت والوں کا بندوبست کر دیں گے۔آزاد کشمیر الیکشن مہم کے سلسلے میں نکیال میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیالے اپنی شادیوں میں مودی کو مدعو اور الیکشن میں اس کی جیت کی دعائیں نہیں کرتے۔ پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر پر تاریخی حملہ کیا گیا لیکن بزدل وزیراعظم عمران خان نے کچھ نہیں کیا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دینے اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا مگر عوام سے نوکریاں چھینی اور تجاوزات کے نام پر عوام کو بے گھر کیا گیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کی عوام خود کرے گی۔ اگر کشمیر کی عوام حکم کرے گی کہ بھارت کے ساتھ جنگ ہو تو جنگ ہوگی، اگر کشمیر کی عوام حکم کرے گی کہ امن ہو تو امن ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پانچ جولائی کا دن ملک، جمہوریت، ہر جیالے، ہر جمہوریت پسند پاکستانی اور ہر محب وطن پاکستانی کیلئے ایک سیاہ ترین دن تھا کیونکہ اس روز شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت کو معزول کرکے مارشل لا لگایا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes