دمشق ۔۔۔ شام میں صدارتی الیکشن مئی میں ہوں گے، 20 اپریل سے امیدوار اپنی درخواستیں جمع کراسکیں گے۔ وزیر اطلاعات مومران الذوبی نے کہا ہے کہ شامی عوام بشارالاسد کو ہی مستقبل کا صدر دیکھنا چاہتی ہے۔ منگل کو شام کے سرکاری ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال کے باوجود صدارتی الیکشن کیلئے امیدوار اپنی درخواستیں اپریل کے آخری دس دنوں میں جمع کروا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی اکثریتی عوام کی خواہش ہے کہ بشارالاسد دوبارہ الیکشن لڑیں اور ملک کی سربراہی برقرار رکھیں۔ صدارتی الیکشن موخر کرنے یا اس میں تاخیر کی اجازت نہیں دیں گے۔ کچھ حلقے ملک کے اندرونی حالات، بے امنی اور سیاسی بحران کو جواز بنا کر صدارتی الیکشن ملتوی کرانے کی خواہش رکھتے ہیں مگر ہم ایسا کرنے نہیں دیں گے۔