کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کو 100 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، عمران خان

Published on July 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے قیام کے سوسال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کو 100 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، سی بی سی کے وژن نے چینی قوم کے جذبوں کو جلا بخشی۔انہوں نے کہا کہ چین نے انتہائی غربت کا خاتمہ کیا، اعتدال پسند معاشرے کو فروغ دیا، ہمیں پوری انسانیت کیلئے مشترکہ مستقبل جیسے باوقار مقصد کیلئے مل کر بڑھنا ہوگا، آئیے ہم اپنے عوام کی امنگوں کو بھرپور طریقے سے پورا کرنے میں ان کی مدد کریں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاسی طاقت کے حصول کا مقصد عوام کی زندگیوں میں تبدیل اور قسمت کا خود مالک بنانا ہوتا ہے، پاکستان عالمی امن، ترقی اور عالمی نظام کو برقرار رکھنے کیلئے چین کی کاوشوں کی حمایت کرتا ہے۔ چین کے صدر اپنے اقدامات کی بدولت عالمی سطح کے مدبر سیاستدان ثابت ہوئے، کورونا ویکسینز بنانے کا اعلان صدر شی کی بصیرت، جذبہ ہمدردی اور دیانتداری کا عکاس ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes