شوہر میرےجینے کا سہارا تھے، سائرہ بانو

Published on July 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

نئی دہلی (یواین پی) بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمارکی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے شوہر کی وفات کے بعد جذباتی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ شوہر جینے کا سہارا تھے اوران کے بغیرمیں کچھ بھی نہیں۔ایک اور عہد تمام، یوسف خان عرف دلیپ کمار خالق حقیقی سے جا ملے، وہ طویل عرصے سے ممبئی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے، انہیں سانس کا مرض لاحق تھا۔ ان کی وفات کی اطلاع ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے سوشل میڈیا پر دی گئی، یہ جانکاہ خبر سنتے ہی دنیا بھر میں ان کے کروڑوں مداح غم و اندوہ میں ڈوب گئے۔اداکار دلیپ کمار کی ریاستی پروٹوکول کے ساتھ تدفین کی گئی۔یوسف خان گزشتہ 6 سالوں کے دوران گردے کی تکلیف اور نمونیا کے سبب کئی مرتبہ ہسپتال داخل اور ڈسچارج ہوتے رہے۔ ان کو 6 جون کو سانس لینے میں مشکل کے سبب ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں علاج معالجے سے ان کی حالت بہتر ہو گئی۔ ڈاکٹرز نے بھی ان کی صحت تسلی بخش قرار دی، انہیں 11 جون کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔ گذشتہ برس کورونا لاک ڈاون کے سبب انہوں نے گھر پر ہی قرنطینہ کر لیا تھا۔لیجنڈ اداکار 11دسمبر1922 کو پشاور کے محلہ خداداد میں پیدا ہوئے۔ ان کوحکومت پاکستان کی طرف سے 1998 میں نشان پاکستان عطا کیا گیا جبکہ بھارتی فلم کے سب سے بڑے اعزاز دادا صاحب پھالکے سے بھی نوازا گیا۔ انہوں نے فلم انڈسٹری پر 50 سال سے زائد عرصے تک راج کیا۔ دل کو چھو لینے والی اداکاری کے سبب انہیں شہنشاہ جذبات کے لقب سے یاد کیا جاتا تھا، ان کی معروف فلموں میں دیوداس، مغل اعظم، گنگا جمنا، رام اور شیام، نیا دور، مادھومتی، کرانتی اور ودھاتا سمیت دیگر شامل ہیں۔سائرہ بانوکوانڈسٹری میں ان کی اداکاری کی وجہ سے تو جانا ہی جاتا ہے لیکن دوسری شناخت دلیپ کمارکی بیوی ہونا تھا اور خاص طورپرگزشتہ برسوں میں جس طرح انہوں نے شوہرکی دیکھ بھال کی، اس پرانڈسٹری تمام ہی لوگ ان پرفخرکرتے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes