اوکاڑہ (یو این پی) ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد کے مطابق کوٹ باری کے قریب پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ ایک کانسٹیبل شہید ہو گیا،ڈاکو راہگیروں کو دن دیہاڑے لوٹ رہے تھے پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ کر دی ،ڈاکووں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل اسد جمیل شہید ہو گیا ،ڈاکووں کی فائرنگ سے ہی دو ڈاکو ہلاک ہو گئے ،، شہید کانسٹیبل کا جسد خاکی پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ساتھیوں کے ہاتھوں ہلاک 2ڈاکووں کی لاشیں بھی ہسپتال۔منتقل ساتھیوں کےہاتھوں ہلاک ڈاکووں کی شناخت نہیں ہوئی