معاون خصوصی ملک عمر فاروق کے والد حاجی کی وفات پر اظہارِ تعزیت
فیصل آباد (یو این پی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی فیصل آباد کے نواحی گا وں ڈجکوٹ آمد معاون خصوصی ملک عمر فاروق کے والد حاجی محمد مشتاق کی وفات پر ان سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے بخش کی دعا کی اور بعد میں یو این پی سےخصوصی گفتگو کی اور کہا کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا، حکومت گرانے کیلئے بننے والا اپوزیشن اتحاد اپنے ہی بوجھ سے خود گر گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ چند ماہ کیلئے بننے والے اپوزیشن کا اتحاد ملکی تاریخ کا ناکام ترین اور نالائق ترین اتحاد ثابت ہوا۔ پی ڈی ایم میں شامل اپوزیشن جماعتیں حکومت گرانے کا دعوی کرتی رہیں لیکن حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے جبکہ پی ڈی ایم والے آپس میں ہی دست و گریبان ہیں وزیراعلٰی پنجاب نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے مردہ جسم میں جان ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ مسترد شدہ عناصر کے بہروپ قوم دیکھ چکی ہے۔ عوام اس ٹولے کے ڈرامے کو بخوبی جانتے ہیں۔ یہ غیر فطری اتحاد عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔ قوم کو وزیر اعظم عمران خان کی جرات مند اور غیر متزلزل قیادت پر پورا اعتماد ہے۔