چاند کی پیدائش کی ہو گئی، پاکستان میں آج چاند نظر آنے کے امکانات روشن

Published on July 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

کراچی (یواین پی) ذی الحج کے چاند کی پیدائش 10 جولائی کو صبح 5 بج کر 17 منٹ پر ہو گی ہے، پاکستان میں آج چاند نظر آنے کے امکانات روشن۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں جمعہ کے روز ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی۔پاکستان میں ذی الحج کے چاند کی رویت کے حوالے سے ماہرین فلکیات کا بتانا ہے کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش 10 جولائی کی صبح 5 بج کر 17 منٹ پر ہو گی ہے، یوں آج بروز ہفتہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 14 گھنٹے سے کچھ زائد ہو گی، اس لیے چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں۔ ماہرین فلکیات کے مطابق قوی امکان ہے کہ عید الفطر کی طرح پاکستان میں عید الاضحیٰ بھی خلیجی ممالک کے ساتھ ہی منائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes