اسلام آباد(یواین پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آٹھ روز کے نجی دورے پر آج امریکا روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو امریکا میں قیام کے دوران 2 کانفرنسوں میں شرکت کریں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بھٹو دورہ امریکا کے بعد دوبارہ آزاد کشمیرمیں الیکشن مہم شروع کریں گے۔