اوکاڑہ (یواین پی) ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایلیٹ فورس کے جوان اسد جمیل شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ اختر آباد 9/ون ایل میں ادا کر دی گئی کچھ عرصہ قبل ہی شہید کی شادی ہوئی تھی جنازہ کے موقع پر فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر پنجاب پولیس ایلیٹ فورس زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی شہید کی نماز جنازہ میں ڈی پی او فیصل شہزاد ڈی ایس پی سرکل ظفر اقبال ڈوگر سمیت ضلع بھر کے پولیس افسران اور جوانوں،موٹروے افسران اور سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے بھی شرکت کی شہید کے جسد خاکی کو اوکاڑہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور پورے سرکاری اعزاز سے سپردِ خاک کر دیا۔