اسلام آباد(یواین پی) یکم ذوالحج 12 جولائی کو ہوگی۔ عیدالاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ منائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت چاند کی رویت کے لیے اجلاس ہوا جس میں محکمہ موسمیات کے حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔اس کے علاوہ شاند دیکھنے کے لیے ملک کے مختلف مقامات پر زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں کہیں سے بھی ذوالحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اور ملک بھر میں کہیں سے کوئی شہادت موصول نہ ہونے کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا عیدالاضحیٰ 21 جولائی کو منائی جائے گی۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناسید عبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی ذوالحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔