انگلینڈ کی جونیئر ٹیم نے گرین شرٹس کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز جیت لی

Published on July 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 280)      No Comments

لاہور(یواین پی)تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کی جونیئر ٹیم نے گرین شرٹس کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز جیت لی۔ میزبان ٹیم کو 0-2 کی برتری حاصل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ فی اننگز 47 اوورز پر مشتمل تھا۔ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا۔ مسلسل دوسرے میچ میں امام الحق ناکام رہے اور محض ایک سکور بنا کر گریگورے کو وکٹ دے بیٹھے۔ بابر اعظم کی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 19 رنز بنا کر ثاقب محمود کی گیند ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔رضوان کی اننگز 5 سکور تک محدود رہی، صہیب مقصود 19 سکور بنا کر پویلین لوٹے۔ اس دوران سعود شکیل اور شاداب خان نے مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم آل راؤنڈر 21 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔دیگر بیٹسمینوں میں فہیم اشرف1، حسن علی 31، سعود شکیل 56، حارث رؤف 1 رن بنا کرآؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم 195 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ گریگورے 3 ، ثاقب محمود، اورٹن نے 2.2 وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ مالان اور فل سالٹ نے کیا، تاہم مالان پہلے میچ کی طرح بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، حسن علی نے انہیں صفر پر پویلین بھیج دیا۔ میزبان ٹیم کو دوسرا نقصان پانچویں اوور میں اٹھانا پڑا جب زاک کرالے صفر پر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بن گئے۔ 17 ویں اوورز میں اپنا دوسرا میچ کھیلنے والے سعود شکیل نے فل سالٹ کو بولڈ کر دیا۔ بیٹسمین نے 60 رنز کی باری کھیلی، 134 پر شاداب خان نے شاندار باؤلنگ کر کے جیمزوینس کی وکٹیں اُڑائیں۔اس کے بعد فاسٹ باؤلر حسن علی قہر بن کر میزبان ٹیم پر ٹوٹ پڑے، انہوں نے 25 ویں، 27 ویں اوورز میں بین سٹوکس، سمپسن اور اورٹن کو پویلین بھیج دیا، بیٹسمین بالترتیب 22، 17 اور صفر پر آؤٹ ہوئے۔حارث رؤف نے گریگورے اور کارس کی پارٹنر شپ کا خاتمہ کیا، فاسٹ باؤلر نے آل راؤنڈر گریگورے کو 229 کے مجموعی سکور پر آؤٹ کیا، انہوں نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ کارس 31 رنز کی اننگز کھیل کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ثاقب محمود کی وکٹ بھی حسن علی نے کی۔انگلینڈ کی ٹیم نے 247 رنز بنائے۔ حسن علی نے 5 شکار کیے، حارث رؤف نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور سعود شکیل کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes