نوسرباز مویشی منڈی میں 30 ہزارکے جعلی نوٹ تھماکر تین بکرے لے اڑا

Published on July 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

کسان نڈھال پولیس کی بے حسی برقرار ملزمان سادہ لوح افراد کو لوٹ باآسانی فرار
نوشہروفیروز (یواین پی) عیدالضحیٰ کے قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں جہاں خرید و فروخت کرنے والے افراد کی بھرمار نظر آتی ہے وہیں مختلف طریقوں سے سادہ لوح افراد کو لوٹنے کے لیے نوسرباز و ٹھگوں کے ٹولے بھی سرگرمی سے وارداتوں میں مصروف نظر آتے ہیں ایسا ہی واقعہ بھریا روڈ کی مویشی منڈی میں پیش آیا جہاں نوسرباز گروہ کے افراد نے ایک سادہ لوح کسان صالح نوناری سے تین چھوٹے بکرے تیس ہزار میں خرید کر کسان کو 5000 ہزار مالیت کے چھ جعلی نوٹ تھماکر رفوچکر ہوگئے کسان سال بھر کی محنت و کمائی لٹ جانے سے غم سے نڈھال پولیس کی روایتی بے حسی برقرار ملزمان سادہ لوح افراد کو لوٹ باآسانی فرارہوگئے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes