پاکستان ہمارا برادرمسلم ملک ہے، ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد

Published on July 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments

کابل(یو این پی) ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا برادر مسلم ملک ہے، اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں، پاکستانی طالبان ہمارا مسئلہ نہیں وہ پاکستان کا مسئلہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی بدامنی نہ ہو، واضح کرتے ہیں کہ اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، داعش گروپ ہمارا دشمن ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دوحہ میں ہماری مذاکراتی ٹیم موجود ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ مذاکرات کامیاب ہوں گے، مجبور نہیں کیا گیا تو سخت قدم نہیں اٹھائیں گے۔ شہری لوگوں کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، خواتین کے تمام شرعی اور معاشی حقوق دیں گے، تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے، اسلام اقلیتوں کو حقوق دیتا ہے اس پر کاربند رہیں گے۔ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر مسلم ملک ہے، ہماری اقدار مشترکہ ہیں، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، پاکستان لاکھوں مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے، پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں۔ایک بار پھر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اپنی سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی طالبان ہمارا مسئلہ نہیں وہ پاکستان کا مسئلہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی بدامنی نہ ہو۔ ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ داعش گروپ ہمارا دشمن ہے تمام اسلامی ممالک اس کےخلاف ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی عسکری اور سول قیات بھی دوٹوک الفاظ میں اعلان کرچکی ہے کہ پاکستان کی سرزمین افغانستان کیخلاف استعمال نہیں کی جائے گی، امریکا کو ہوائی اڈے نہیں دیے جائیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بھی گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پروپیگنڈا کررہا کہ افغانستان کے مسائل کی وجہ پاکستان ہے، جبکہ بھارت کو افغانستان میں اپنی سرمایہ کاری ڈوبتی نظر آرہی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes