اسلام آباد(یواین پی) اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے معاملے پر مقدمے میں بھتہ لینے اور کسی کو زنا پر مجبور کرنے کی دفعات بھی شامل کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق عثمان مرزا تشدد کیس میں اہم موڑسامنے آ گیا، مقدمے میں بھتہ لینے اور کسی کو زنا پر مجبور کرنے کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں، ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موبائل برآمد کر لیا گیا۔ڈی آئی جی پولیس آپریشنز افضال کوثر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ کیس کو جلد از منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا، اگر اور بھی کوئی شخص متاثرہے تو مقدمے میں فریق بنے۔پولیس حکام کاکہناتھا کہ متاثرین کے مطابق بھتہ عثمان مرزا نے مانگا ، جرم میں جس کا جتنا کردار ہوگا ، اسے اس کی سزا ضرورملے گی ۔