Report by UNPہارون آباد، ٹف ٹائل بازار میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار

Published on April 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

Haroon
ہارون آباد(یواین پی) ٹف ٹائل بازار میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار ،اصلاح احوال کا مطالبہ ۔صدیق اکبرؓ چوک المعروف فوارہ چوک ہارون آباد کے ارد گرد ٹف ٹائل بازار میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہے بازار میں ٹریفک کا گزرنا محال یہاں تک کہ پیدل چلنے والوں کو بھی گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہریوں محمد وقاص ،محمد یاسر ،عاشق ،ارشد ،ذیشان ،عثمان ،سہیل و دیگر نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ٹی ایم اے نے ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران شہر کے تقریباً تمام بازاروں سے ناجائز تجاوزات ہٹا دی تھیں مگر اب دوبارہ ٹف ٹائیل بازار سمیت بعض بازاروں کے دوکانداروں نے اپنی دوکانات کے آگے اور سڑک اوپر سامان لگانا شروع کردیا ہے جس میں تھر یشر ،گندم کی کٹائی کرنے والے ریپر زمشین سمیت دیگر سامان لگانا شروع کردیا ہے جس کے باعث بازار سکڑ کر رہ گئے ہیں ۔شہریوں نے ایڈ منسٹریٹر اور ٹی ایم او سے متعلقہ بازاروں کے دوکانداروں کے خلاف فوری طور پر نوٹس لینے اوراصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes