کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال، اے ایس آئی اعجاز احمد نوناری معطل

Published on July 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنےاورکرپشن کی شکایات پر انچارج چوکی 43/جی ڈی اعجاز احمد نوناری کو معطل کر تے ہوئے فوری طور پر چارج چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ترجمان پولیس کے مطابق پولیس چوکی 43/جی ڈی کے انچارج اے ایس آئی اعجاز احمد نوناری کے خلاف ایک شہری نے کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے کی درخواست دی تھی جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل سلیم احمد رتھ نےابتدائی انکوائری کرتے ہوئےچوکی انچارج کو قصور وار قرار دیا جس پر ڈی پی او فیصل شہزاد نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes