پاکستانی فلم انڈ سٹری کی رونقیں جلد بحال ہوں گی ‘فلم سٹار شان

Published on July 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments


لاہور(یو این پی )فلم سٹار شان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈ سٹری کی رونقےں جلد بحال ہونگےں ۔ایک انٹر ویو میں شان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پاﺅں پر کھڑا کرناکسی فرد واحد کا کام نہےں اور مجھے اس بات کا قومی ےقےن ہے کہ آنےوالے دنوں مےں فلم انڈسڑی کی رونقےں بحال ہونگےں ۔ اےک سوال کے جواب مےں شان نے کہا کہ فلمی شائقےن کو بھی چاہےے کہ وہ سنےماﺅں مےںپاکستانی فلموں کو دےکھےں اور انکو کا مےاب بناےا جائے کےونکہ فلمی شائقےن کی توجہ سے پاکستانی فنکاروں کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری دوبارہ اپنی بحالی کی جانب گامزن ہے اس کے اثرات آہستہ آہستہ عوام کے سامنے آئیں گے ۔ شان نے کہا کہ فلموں کی کامیابی کا کریڈٹ صرف ڈائریکٹر کو نہیں دینا چاہیے یہ سب کچھ ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes