ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں پانی میں بہہ گئیں ر ہائشی مکانوںکو متاثر کرنے لگا
رائیونڈ(یواین پی) چوہنگ ہتھاڑ موہلنوال مانگا ہتھاڑ دریاے راوی کے سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں پانی میں بہہ گئیں ر ہائشی مکانوںکو متاثر کرنے لگا لاہور کے مضافاتی علاقوں میں تباہی مچا دی رہائشی نقل مکانی پر مجبور مال مویشی محفوظ ماکامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری، پنجاب حکومت متاثرین کا جائزہ لیں،دریائے راوی میں سیلابی ریلا آنے سے چوہنگ ہتھاڑ کے علاقے تھیم پارک، پاک ویو خوشی ٹاو¿ن ،قادر ٹاو¿ن،مجبور ٹاو¿ن، موہلنوال ہتھاڑ اور مانگا تھاڑ خود پور اور نانوں ڈوگر کے مقام پر ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، نانوں ڈوگر میں حفاظتی بند ٹوٹنے سے دریائے راوی کا پانی گاوں کی دیواروں کو چھونے لگا ،پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے نقل مکانی کے دوران رہائشیوں نے اپنے مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے دریائے راوی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے,متاثرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کئے تو ہماری بقیہ فصلیں بھی تباہ ہو جائیں گی